Sunday 31 May 2015

وہ ایپس جو آپ کے موبائل میں ہونا ضروری ہیں ،

آج کا دور موبائل کا دور ہے ،اور بلامبالغہ اسوقت کروڑوں نہیں اربوں لوگ ہیں جو کہ کمپیوٹر سے زیادہ نیٹ کا استعمال موبائل پر کرتے ہیں ،جیسے کمپیوٹر کیلئے مختلف سافٹ ویئرز  ہوتے ہیں ویسے ہی مختلف آپریٹنگ سسٹم پر مشمل موبائل کے لئے ان کے مطابق ایپس تیار کی جاتی ہیں ،یہ ایپس کمپیوٹر کے بھاری بھرکم سافٹ ویرز کے مقابلے میں نہایت ہلکی پھلکی لیکن ان کی نسبت اپنے مخصوص مزاج  کو لیکر زیادہ کار آمد اور آسان ہوتی ہیں ،
عام طور پر جب آپ کوئی نیا موبائل خریدتے ہیں تو وہ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو خالی خولی ہی نظر آتا ہے لیکن پھر جب آپ اس موبائل کے ایپ سٹور کا رخ کرتے ہیں تو وہ اپنے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مطابق مختلف خصوصیات کی حامل ایپ انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،
ایپپس فری بھی ہوتی ہیں اور  کم زیادہ پیسوں پر براۓ فروخت بھی ، ہر نیا یوزر جب پہلی بار ایپ سٹور کا رخ کرتا ہے تو وہاں  ہزاروں بلکہ لاتعداد فری ایپس پا کر الجھ جاتا ہے   آج میں اپنے تجربے کی روشنی میں آپ کو  پانچ  ایسی فری  ایپس  کے بارے میں بتاونگا جسے اینڈ رایڈ فون میں انسٹال کرکے آپ نہایت کار آمد پائیںگے اور مجھے دعائیں دینگے 
نمر ایک ؛
Google Translate
گوگل ٹرانسلیٹ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے ایک ترجمہ کرنے والی ایپ ہے ،یہ ایپ بہت ہی سادہ انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے اور وزن بھی تقریبا' نہ ہونے کے برابر ہے ،آپ اس ایپ کے ذریعے  اردو  سمیت دنیا کی پچاس بڑی زبانوں کا آپس میں ترجمہ حاصل کرسکتے ہیں ،یوزر فرینڈلی انٹر فیس کے ساتھ یہ ایپ آپ] کے لئے بہت ہی زیادہ کار آمد ثابت ہوسکتی ہے کہ کے آپ اپنے ترجمہ کو وہیں سے براہ راست فیس بک ،ٹویٹر ،گوگل پلس ،سکائپ یا سوشل میڈیا کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر شئیر کرسکتے ہیں بلکہ اگر اسے اپنے پاس کاپی کرنا چاہیں تو بھی کرسکتے ہیں اس ایپ کی سب سے بڑی ایک اور خوبی کہ  دوسری زبان کا ترجمہ  آڈیو کی صورت  بھی آپ سن سکتے ہیں  جس سے آپ اس زبان کا ٹھیک تلفظ بھی سیکھ سکتے ہیں ،
نمبر دو ؛
MultiLing Keyboard
موبائل میں ہر جگا اردو لکھنے کیلئے شاید ہی کوئی اس سے زیادہ بہتر ایپ دستیاب ہو یہ مکمل طور پر فری ہے اس میں اور بھی بہت سی زبانیں ہیں انسٹالیشن کے بعد جب پہلی بار ایپ اوپن ہوتی ہے آپ باقی ساری زبانوں کو ان چیک کرکے صرف اردو اور انگلش کو رہنے دیں یا پھر جو بھی اور زبان آپ رکھنا چاہیں اس میں پنجابی اور پشتو کی بورڈ تک دستیاب ہے ،انسٹالیشن کے بعد تمام دیگر اور ڈیفالٹ کی بورڈ کو ڈسیبل کردیں اور صرف اسے آن رہنے دیں ایک زبان سے دوسری زبان کے کی بورڈ کو منتخب کرنے کیلئے سپیس بار کو ٹیپ کئے رکھیں ،
نمبر تین ؛
Clipper - Clipboard Manager
اکثر اوقات ہمیں کوئی لنک یا ٹیکسٹ وغیرہ کاپی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ،موبائل میں یہ کام ڈیسک ٹاپ کی طرح آسان نہیں ہوتا ،لیکن اگر یہ ایپ آپ  انسٹال کرلیتے ہیں تو آپ کا مسلہ ختم ، اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد کہیں سے بھی ٹیکسٹ وغیرہ  کو  کاپی کرنے کیلئے ٹیکسٹ پر کچھ دیر تک ٹیپ کریں آپ کے پاس سلکٹ کرنے کا آپشن آجائیگا اس کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ اپنے مطلوبہ حصے کو سلکٹ کریں اور کاپی کرلیں ،آپ ایک ہی وقت میں یکے بعد دیگرے بہت سی الگ الگ جگہوں سے بھی مواد کو کاپی کرسکتے ہیں ،اب جہاں پیسٹ کرنا ہو وہاں خالی جگہ پر دو سکینڈ ٹیپ رکھیں اور پیسٹ کے آپشن پر کلک کردیں ،
نمبر چار ؛
Truecaller
یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز ایپ ہے ،اگر یہ آپ انسٹال کرلیتے ہیں تو اسکے بعد کوئی شخص آپ کیلئے انجان نہیں رہتا ،یعنی اگر کوئی شخص آپ کے پاس فون بک وغیرہ میں ایڈ نہ بھی ہو تو بھی   کال آنے کی صورت میں کال کرنے والے کا نام اور ملک یا شہر آپ کے فون پر لکھا نظر آئیگا میرے ذاتی تجربہ کے مطابق ستر فیصد لوگوں کے نام تو یہ  ایپ بتادیتی ہے ،
نمبر پانچ ؛
PhotoFunia
وزن میں ہلکی پھلکی یہ ایپ کسی جادو سے کم نہیں ، آپ اسے انسٹال کریں ،کسی کی بھی تصویر بنائیں اور سینکڑوں زبردست فریمز میں سے کوئی بھی منتخب کریں یہ ایپ آپ کی تصویر کو اس فریم میں اسطرح سیٹ کردیگی کہ آپ خود حیران رہ جائیںگے ،
امید کرتا ہوں آپ کو میرا یہ نیا سلسلہ پسند آیا ہوگا ،اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں  جلد ہی دوسری قسط بھی پیش کرتا ہوں 
شکریہ 

No comments:

Post a Comment